پاکستان کے بڑے شہروں میں پاسپورٹ کے بیگ لاک کو ختم کر دیا گیا

پاکستان کے بڑے شہروں میں پاسپورٹ کے بیگ لاک کو ختم کر دیا گیا

وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کے بڑے شہروں میں پاسپورٹ کے بیگ لاک کو ختم کر دیا گیا۔

وزیر داخلہ کے احکامات کے تحت ڈی جی پاسپورٹ کی ٹیم نے فارن مشنز، آن لائن اور ہوم ڈیلیوری کے تمام کیسز کو بھی نمٹا دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی اے نے ہزاروں شناختی کارڈز بلاک کرنے کی تیاری کرلی
اسلام آباد میں 14,673، کراچی میں 83,227، لاہور کے گارڈن ٹاؤن سے 30,848، رائے ونڈ سے 4,872، اور شادمان سے 11,490 کیسز کلئیر کیے گئے ہیں۔ کوئٹہ میں 7,252، راولپنڈی میں 18,400، اور پشاور میں 23,145 کیسز بھی نمٹا دیے گئے۔

ہوم ڈیلیوری کے لیے 5,650 اور ارجنٹ پاسپورٹس کی 15,848 درخواستیں بھی شہریوں کو فراہم کی جا چکی ہیں۔سفارت خانوں کے ذریعے اپلائی کیے گئے 17,972 نارمل اور 41,712 ارجنٹ کیٹگری کے کیسز بھی کلئیر کر دیے گئے ہیں۔

ڈی جی پاسپورٹ نے بتایا کہ ملک بھر میں پاسپورٹ کے بیگ لاک کو ختم کرنے کے اقدامات جاری ہیں اور پاسپورٹس کا بروقت اجراء یقینی بنانے کے لیے عملہ دن رات کام کر رہا ہے۔ یہ پیشرفت شہریوں کے لیے بڑی سہولت فراہم کرے گی اور پاسپورٹ کے حصول میں درپیش مشکلات کو کم کرے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *