روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات

روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات

پاکستان کے دو روزہ دورے پر آئے رشین فیڈریشن کے نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیرسے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اوورچک کی ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی ۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے روس کے ساتھ دفاعی تعلقات کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں سیکورٹی اور دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: رشین فیڈریشن اور پاکستان کے مابین تجارت، معیشت اور توانائی کے شعبوں میں معاہدات

معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے اہم کردار اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے ان کی انتھک کوششوں کی تعریف کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *