بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے آئینی ترمیم پر مولانافضل الرحمٰن کے کردار بارے سوال پر کہا کہ کچھ کہہ نہیں سکتے، مولانا جمہوریت کیلئے اگر ہمارے ساتھ کھڑے ہیں تو یہ خوش آئند بات ہے۔
تفصیلات کے مطا بق اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ حکومت نے آئینی ترمیم لانی ہی لانی ہے ، یہ اپنے نمبرزپورے کر کے ترمیم لائے گی۔
عمران خان سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ آئینی ترمیم کے حوالے سے مولانا فضل الر حمٰن کے کردار کو کیسے دیکھتے ہیں؟ ۔ جس پر ان کا کہنا تھا کہ قبل از وقت کچھ کہہ نہیں سکتے ۔
صحافی نے دوبارہ پوچھا کیا آپ مولانا صاحب کے بارے میں کلیئر نہیں ہیں؟۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ مولانا اگر جمہوریت کیلئے ساتھ کھڑے ہیں تو اس سے اچھی اور کوئی بات نہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی بالا دستی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو متحد ہونا پڑےگا۔
یہ بھی پڑھیں:بیرسٹر سیف کا مجوزہ آئینی ترامیم کو ٹھکانے لگانے سے متعلق اہم بیان آگیا
بانی تحریک انصاف نےمزید کہا کہ یہ لو گ اس وجہ سے ڈرے ہوئے ہیںکہ اگر نیا چیف جسٹس آیا توسانحہ 9 مئی کی مکمل تحقیقات کرائےگا، نئے چیف جسٹس کے سامنے جب 9 مئی کی پٹیشن لگے گی تو اصلیت کھل کر سامنے آجائے گی۔