گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی تحریک انصاف کے علی امین گنڈاپور پر تنقیدگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی امین گنڈاپور کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کے نہیں بلکہ افغان صوبے کے وزیر اعلیٰ لگتے ہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ابتدائی طور پر میری پی ٹی آئی کے ساتھ مثبت بات چیت ہوئی لیکن انہوں نے فائدہ اٹھایا۔انہوں نے کہا کہ وہ ایک آئینی عہدے پر ہیں ، ہر صورت آئین کی پاسداری کریں گے اور کسی بھی غیر قانونی اقدام کی اجازت نہیں دیں گے۔ صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کام کرنیوالوں کا ساتھ دیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیوٹا یارس تین سالہ اقساط کے پلان پر کتنی کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
فیصل کریم کنڈی نے گنڈاپور کے نقطہ نظر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومتیں دوسری حکومتوں کے ساتھ مشغول ہیں، لیکن پی ٹی آئی رہنما کسی دوسرے ملک کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے پی ٹی آئی ارکان پر ریاست مخالف ایجنڈے کو فروغ دینے کا بھی الزام عائد کیا اور کہا کہ انہیں عوامی ریلیاں کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔