سونے کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ جاری ہے،سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
صرافہ مارکیٹ کے ریٹس کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیوٹا یارس تین سالہ اقساط کے پلان پر کتنی کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونا 8 ڈالر بڑھ کر 2577 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔ جبکہ چاندی کی قیمت بھی 2950 روپے پر برقرار ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی دیکھی گئی تھی، جب فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کی کمی کے بعد 2 لاکھ 67 ہزار 700 روپے ہو گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سوزوکی آلٹوپانچ سالہ پلان پر کتنے کی ملے گی ؟ خریداروں کیلئے اہم خبر
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی آئی تھی، جس کے بعد یہ قیمت 2 لاکھ 29 ہزار 510 روپے ہو گئی تھی۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 18 ڈالر کی کمی کے ساتھ 2569 ڈالر فی اونس تک آ گئی تھی۔