سوزوکی پاکستان نے مشہور “کیری ڈبہ” سوزوکی بولان کی پیداوار باضابطہ طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
گزشتہ کچھ سالوں سے اس گاڑی کے بند ہونے کی خبریں گردش کرتی رہیںلیکن اب اس کی تصدیق کر دی گئی ہے کہ سڑکوں پر اب کوئی نئی بولان نہیں آئے گی۔
مزید پڑھیں: انڈس موٹرز کا گاڑیوں کی قیمت میں 9 لاکھ روپے تک کی کمی کا اعلان
یہ خبر سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئی جب ایک نامکمل سوزوکی بولان کی تصویر سامنے آئی، جس پر لکھا تھا: “بائے بائے Y88V بولان، پیداوار کا اختتام اور آخری چیسیز نمبر 01151691″۔
اس کے بعد کمپنی کے ایک اہلکار نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا: “ہاں، یہ آخری بیچ تھا۔”سوزوکی بولان کی قیمت 19 لاکھ 40 ہزار روپے رکھی گئی ہے اور اسے قسطوں پر بھی خریدا جا سکتا ہے، جس کے لیے ماہانہ 44 ہزار 93 روپے ادا کرنا ہوں گے۔
اب سوزوکی بولان کو نئی سوزوکی ایوری سے تبدیل کیا جائے گاجو کہ جدید خصوصیات اور حفاظتی اقدامات کے ساتھ متعارف کی جائے گی۔ اس تبدیلی کا انتظار پاکستانی صارفین نے طویل عرصے سے کیا ہےاور امید کی جا رہی ہے کہ یہ نئی گاڑی مارکیٹ میںمقبولیت حاصل کرلے گی۔

