الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کے معاملے میں ایک مرتبہ پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کی وضاحت کے تفصیلی جائزے کے بعد اہم فیصلے کیے ہیں اور نئی متفرق درخواست دائر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ کو تباہ کرنا جمہوریت کو تباہ کرنے کے مترادف ہے: بانی پی ٹی آئی عمران خان
الیکشن کمیشن اس درخواست کے ذریعے سپریم کورٹ سے رہنمائی طلب کرے گا کہ جب قانون موجود ہے کہ مخصوص نشستیں الاٹ نہیں کی جا سکتیں تو اس فیصلے پر عملدرآمد کیسے ممکن ہے۔
الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد میں رکاوٹ بنتا ہےاور وہ سپریم کورٹ سے وضاحت چاہتے ہیں کہ اس فیصلے پر تکنیکی طور پر کیسے عمل کیا جائے۔
اجلاس میں قانونی رائے اور قومی اسمبلی و پنجاب اسمبلی کے سپیکر کے خطوط کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔ یہ پیشرفت آئندہ سیاسی منظرنامے کے لیے اہم ہو سکتی ہے۔