پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے لاہور جلسے سے متعلق عوام کے لئے اہم پیغام جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق بیرسٹر گوہر علی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ایک عرصے بعد ہم مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنے جا رہے ہیں، عوام سے درخواست کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں پُر امن طریقے سے نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں:لاہور جلسے میں عوامی شرکت سے متعلق حما د اظہرکا اہم بیان آگیا
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ عوام بانی و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لیےجلسہ میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہونے والا جلسہ اسلام آباد سے بڑا ریکارڈ قائم کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کے معاملے پر پھر سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ
پاکستانی عوام کی اکثریت عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ، ہم پُر اُمید ہیں کہ لاہور جلسہ میں عوام کا جم غفیر نظر آئے گا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سےجعلی حکومت گھبرائی ہوئی ہے ، لاہور کا جلسہ ثابت کرے گا کہ عوام کی اکثریت کس کے ساتھ ہے ۔