بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ عوام نے سپریم کورٹ کو بچانا ہے ، عدالت عظمیٰ پر ایک اور حملہ ہونے والا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ایسی ترمیم لائی جا رہی ہے کہ کسی کو بھی فوجی عدالت میں لے جایا جا سکے ، ان کا کہنا تھا کہ بریگیڈ یئر جاوید ہمارا بھانجا ، حسان اور بے شمار نوجوان فوجی جیل میں بیگناہ قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، یہ آئینی ترمیم کےذریعے سپریم کورٹ کو اپنے زیر عتاب لانا چاہتے ہیں ۔
آپ نے سپریم کورٹ بچا نا ہے تو اپنی آزادی اور جمہوریت کو بھی بچانا ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ جج بہت مجبور لگ رہے تھے، ججز کو ہدایت آئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پرمقدمات کی سماعت کریں، بانی پی ٹی آئی عمران خان اس وقت صرف نئے توشہ خانہ کیس میں جیل میں ہیں، جج نے جلد بانی پی ٹی آئی کو سزا دینی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو پھر ہائیکورٹ میں جاناپڑے گا یہ اسی طرح کیس بنا کر کئی مہینوں تک بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔
ہم ہر چیز کیلئے تیار ہیں، اگر ا نہوں نے کربلا بنانا ہے تو ہم تیار ہیں، لاہور میں نکلیں گے پورا لاہور ہمارے ساتھ نکلے گا۔ علیمہ خان کا مزید کہناتھا کہ اگر یہ کاوٹیں کھڑی کریں گے تو ہم ہٹا دیں گے، حکمرانو ! لوگوں کو اتنا مشکل میں نہ ڈا لو کہ کل آپ اس سے برداشت نہ کر سکیں ، بانی پی ٹی آئی 15 ماہ سے جیل میں ہیں اب ہم سب جیلیں بھریں گے، ان کا آخر میں کہنا تھا کہ ہم نے کبھی کوئی ایسا جلسہ نہیں کیا کہ جس کا این او سی نہ ہو، ا ب ہم اپنا آئینی حق استعمال کرینگے۔