چیف الیکشن کمشنر نے نا اہلی اور بدنظمی پر الیکشن کمیشن کے تین افسران کو 120 دن کے لیے معطل کرنے کے آرڈر جاری کیئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین الیکشن افسران کو بد نظمی اور نا اہلی کی شکایات پر 120 دن کے لیے معطل کیا ہے۔جن میں
صوبائی الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کو نااہلی اور بدنظمی پر 120 دن کے لیے معطل کیا گیا اورالیکشن کمیشن نے ڈائریکٹر ایڈمن، صوبائی الیکشن کمیشن سندھ اظہر حسین ٹنواری کو بھی معطل کر دیا۔
مزید پڑھیں: پولیس نے تحریک انصاف کے 42 رہنماؤں کو نظر بند کروانے کے لئے فہرست بنا لی
اس کیساتھ ساتھ الیکشن کمیشن نے الیکشن افسر کراچی خدا بخش کو بھی معطل کر دیا ہے اور الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق تینوں افسران انکوائری کے مکمل ہونے اور اگلے احکامات تک کراچی میں رہیں گے ۔