مخصوص نشستوں کے معاملہ پر اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد اسپیکرخیبرپختونخوا اسمبلی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مخصوص نشستوں کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی نے بھی چیف الیکشن کمشنر کو خط لکھ دیا ہے۔ اور 7 نکات پرمشتمل خط میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کی تاریخ مقرر کر کے عین وقت پر بار بار ملتوی کیا گیا ہے۔بابر سلیم سواتی کے مطابق سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ ہوچکا ہے اور اب سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے۔
مزید پڑھیں: پولیس نے تحریک انصاف کے 42 رہنماؤں کو نظر بند کروانے کے لئے فہرست بنا لی
چیف الیکشن کمشنر کو بھیجے گئے خط میں اسپیکر کے پی اسمبلی نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ آئین سب سے بالاتر ہے اس پر عمل کیا جائے کیونکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین کی روح اور منشا بیان کرتا ہے۔تمام ادارے بشمول الیکشن کمیشن سپریم کورٹ فیصلے کے پابند ہیں۔بابر سلیم سواتی کے مطابق سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ مخصوص نشستیں کس پارٹی کا حق ہیں۔ان کے مطابق اگر آئین پرعملدر آمد نہ کیا گیا تو اس سے آئین اور قانون کی بالادستی کو نقصان پہنچے گا۔
مزید پڑھیں: لاہور ٹریفک پولیس کا دارالامان میں مقیم خواتین کو فری ڈرائیونگ سکھانے کا اعلان
،بابر سلیم سواتی کے مطابق آئین سب سے بالادست ہے اور تمام قانونی تقاضوں سے مقدم ہے۔دو صفحات پر مشتمل خط میں اسپیکر کے پی اسمبلی نے کہا ہے کہ میرا عہدہ بتلاتا ہے کہ آئین کی منشا و قانون کی روح الیکشن کمیشن کے سامنے رکھوں اس لئے یہ خط لکھا ہے۔ مخصوص نشستوں کے بارے میں
سپریم کورٹ بطور آخری عدالت تشریح کرچکا ہے۔ اسپیکر نے خط میں آئین اور قانون کا بھی حوالہ دیا ہے۔