تحریکِ انصاف کے 21 ستمبر لاہور جلسے کے حوالے سے لاہور پولیس نے پیشگی اقدامات لیتے ہوئے گریٹر اقبال پارک مینارِ پاکستان کے تمام گیٹس پر کنٹرول سنبھال لیا ہے اور کسی کو پارک میں جانے کی اجاذت نہیں دی جا رہی ہے۔
ترجمان پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی لاہور کے مطابق لوگوں کو پارک کے اندر جانے سے پی ایچ اے سیکورٹی نہیں بلکہ پولیس روک رہی ہے اور تمام گیٹس پر لاری اڈہ تھانہ کے پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔ ترجمان پی ایچ اے نے واضح کیا ہے کہ گریٹر اقبال پارک اس وقت پولیس کے کنٹرول میں ہے اور کسی بھی ایکٹویٹی کی اجازت پارک میں نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے : بانی پی ٹی آئی عمران خان
دوسری جانب پاکستا ن تحریکِ انصاف نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جلسے کی اجازت ملے یا نہ ملے 21 ستمبر کو مینارِ پاکستان گراؤنڈ میں پی ٹی آئی جلسہ کریگی۔