پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد پنجاب کے مختلف شہروں میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کردی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد کمی کی گئی ہے، ڈی سی حافظ آباد عبدالرزاق، اے سی منور حسین، سیکریٹری ڈی آر ٹی اے نے بس اڈوں کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق  تمام ویگن و بس اڈوں پر نیا کرایہ نامہ لگادیا گیا ہے اور زائد وصول کیا جانے والا کرایہ مسافروں کو واپس کروایا گیا ہے جبکہ زائد کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کو 23 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا،  زائد کرایہ وصولی پر سیکریٹری ڈی آر ٹی آفس میں شکایت درج کروائیں۔

یہ بھی پڑھیں : تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت مل گئی

واضح رہے کہ 15 اور 16 ستمبر کی درمیانی شب کو حکومت نے اگلے 15 روز کیلیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کر کے عوام کو خوشخبری دی تھی۔

پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 249 روپے 10 پیسے ہوگئی تھی۔

لائٹ ڈیزل کی قیمت 12 روپے 12 پیسے کمی کے بعد 141.93 روپے فی لیٹر ہوگئی تھی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے ہوگئی تھی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *