پی ٹی آئی جلسہ : لاہور پولیس نے جلسہ گاہ جا نے والے راستے بند کردیئے

پی ٹی آئی جلسہ : لاہور پولیس نے جلسہ گاہ جا نے والے راستے بند کردیئے

پاکستان تحریک انصاف کو کاہنہ میں رنگ روڈ کے علاقے میں جلسے کی اجازت مل گئی تاہم پولیس نے جلسے کے مقام کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینرزلگا کر بند کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کا اپنی رپورٹ میں بتانا ہے کہ لاہور پولیس کی بھاری نفری پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے انتظامیہ کی طرف سے طے کئےگئے مقام پر پہنچ گئی اور علاقے کو چاروں طرف سے گھیر ے میں لے لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو لاہور جلسے کیلئے کن شرائط پر عمل کرنا ہوگا؟

مصدقہ اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسہ گاہ کی جانب جانے والے راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے ایک سینئر افسر نے استفسار کئے جانے پر بتایا کہ حفاظتی اقدامات کے پیش نظر مختلف راستوں کو بند کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پرپڑھیں:لاہور جلسے کا این او سی مل گیا،بیرسٹر گوہر کی عوام سے بھرپور شرکت کی اپیل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *