حکومت نے کتنے آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا؟بڑی خبر آ گئی

حکومت نے کتنے آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا؟بڑی خبر آ گئی

حکومت نے پانچ آئی پی پیز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ، منافعے میں کمی پر بات چیت بھی جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی پی پیز کے ساتھ حکومتی بات چیت کے معاملے پر وفاقی وزارت توانائی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے5 آئی پی پیز بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جب کہ 100کے قریب آئی پی پیز سے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو لاہور جلسے کیلئے کن شرائط پر عمل کرنا ہوگا؟

حکومتی ذرائع کے مطابق تمام آئی پی پیز سے ابھی بات چیت مکمل نہیں ہوئی ، منافع میں کمی سے متعلق آئی پی پیز کا رویہ لچک د ار ہے۔ ذرائع وزارت توانائی کا بتانا تھا کہ جو5 آئی پی پیز بند کی جا رہی ہیں، نام ابھی نہیں بتا سکتے ۔

یہ بھی پڑھیں:ستمبر میں مہنگائی میں مزید کمی ہونے کی امید ہے : وزیر خزانہ

آئی پی پیز کے منافعے میں کتنی کمی ہوگی، اس سے متعلق کام ہو رہا ہے ۔ ذرائع وزارت توانائی کا مزیدکہنا تھا کہ یہ ضروری نہیں تمام آئی پی پیزسے بات چیت کے نتائج کا ایک ہی بار اعلان ہو، جن آئی پی پیز سے بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہو گی اس کا اعلان کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *