وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تین سے چھ بجے تک جلسے کا وقت دینا مذاق کے مترادف ہے یہ ہمارا سیاسی جلسہ ہے ، وقت کی اونچ نیچ ہوسکتی ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طوروکا کہنا ہے کہ لاہور کے علاقے کاہنہ میں آج ہونے والے جلسے میں پنجاب کی جعلی حکومت ایک بار پھر انتشار پھیلانے کی کوشش میں مصروف عمل ہے اور ہمارے پُر امن جلسے کو خراب کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا جلسہ، انتظامیہ راستوں میں رکاوٹیں نہ ڈالے : بیرسٹر گوہرکا اہم بیان آگیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بار بار یہ کہہ رہے ہیں کہ جلسہ پُرامن ہو گا ۔ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے کارکنوںپرکسی صورت میں بھی شیلنگ یا لاٹھی چارج کیا گیا تو اس کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ ظاہر شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور اپنے صوبے سے ہزاروں کارکنوں پر مشتمل قافلے کی قیادت کرتے ہوئے لاہور پہنچیں گے ۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا ہر شہری 2 لاکھ 95 ہزار روپے کا مقروض