پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں بڑی تبدیلیوں کی توقع ہے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بیرسٹر گوہر کے متبادل کی تلاش شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے چیئرمین شپ سنبھالنے کیلئے اسد قیصر کو پیغام بھیجا، لیکن انہوں نے انکار کر دیا ہے۔ ذرائع نےبتایا ہے کہ پارٹی کی زیادہ تر ذمہ داریاں سابق صدر مملکت عارف علوی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو دیے جانے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں جلسے کی اجازت نہ دی گئی تو جلسے کو احتجاج میں بدل دیں گے : بانی پی ٹی آئی عمران خان
ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر عمران خان کو چیئرمین شپ کے لیے کوئی مناسب امیدوار نہیں ملا، تو وہ خود ہی پارٹی کے امور دیکھیں گے ۔