مہنگائی میں 0.52 فیصد کمی ، 17 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، 15 سستی

مہنگائی میں 0.52 فیصد کمی ، 17 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، 15 سستی

ملک میں ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.52 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی تاہم 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کے اعداد و شمار جاری کئے ہیں جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 12.72 فیصد تک آ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران 17 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 15 کی قیمتوں میں کمی اور 19 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 6 روپے 50 پیسے، دال چنا کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے اضافہ ہوا جب کہ انڈے فی درجن 2 روپے 10 پیسے تک مہنگے ہوئے ۔

یہ بھی پڑھیں: سی ڈی 70 ڈریم قسطوں پر حاصل کرنے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ لہسن کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کا اضافہ ہوا، ایک ہفتے کے دوران چاول، دودھ، دہی مٹن اور بیف کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ ایک ہفتے میں پٹرول 10 روپے اور ہائی سپیڈ ڈیزل 13 روپے تک سستا ہوا، پیاز کی فی کلو قیمت میں 7 روپے، ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 3 روپے 70 پیسے کی کمی ہوئی۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے کے دوران چینی 1 روپے فی کلو اور ایل پی جی کا گھر یلوسلنڈر 18 روپے تک سستا ہوا جب کہ دال مونگ، دال ماش، آلو، آٹا اور سگریٹ بھی سستی ہوئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *