پاکستان ریلوے نے مسافر ٹرینوں کی ایئر کنڈیشنڈ کلاسز کے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ کمی 23 ستمبر سے نافذ ہوگی، لیکن اکانومی کلاس کے مسافروں پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سی ای او ریلویز عامر بلوچ نے بتایا کہ یکم اگست سے 15 ستمبر تک ڈیزل کی قیمتوں میں 35 روپے کی کمی کی وجہ سے یہ ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما جلسہ گاہ جاتے ہوئے گرفتار
تاہم تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے اور دیگر اخراجات کی وجہ سے مزید کمی نہیں کی جا سکتی۔