مینگورہ شہر اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلے کے جھٹکے ضلع سوات کے تمام علاقوں میں محسوس کیے گئے اور گرد و نواح کے اضلاع میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔
مزید پڑھیں: ملکوال بار ایسوسی ایشن کے صدر رضوان اللہ گوندل افسوسناک کار حادثے میں جاں بحق
زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی۔ مرکز نے مزید بتایا کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 89 کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
اپر دیر کے مختلف علاقوں، بشمول شرینگل، براول، اور لرجم میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مقامی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لیکن حکام نے شہریوں کو مزید جھٹکوں کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی ہے۔