کراچی میں ملیر انوسٹیگیشن اور آپریشن پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران ایک 6 رکنی بین الصوبائی گروہ کو گرفتار کیا ہے جو گھروں میں خواتین کو ہپناٹائز کرکے لوٹ مار کرتا تھا۔
ایس پی انوسٹیگیشن ملیر، عزیز میمن، کے مطابق اس گروہ کی سرغنہ “صاحبہ” عرف حنا ہے۔ ملزمہ کو متاثرہ فیملیز کی خواتین نے شناخت کر لیا ہے۔ گرفتار خواتین سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کو جلد رہا کرائیں گے، علی امین گنڈا پور
عزیز میمن نے مزید بتایا کہ اس گروہ کے خلاف لاہور، خیرپور، سکھر اور کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن میں مقدمات درج ہیں۔ یہ خواتین گھروں میں ٹیوشن دینے یا دم کرنے کے بہانے داخل ہوتی تھیں۔پولیس نے گروہ کے فرار ملزمان کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہے۔