سوات: غیرملکی سفرا کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

سوات: غیرملکی سفرا کی سکیورٹی پر مامور پولیس وین کے قریب دھماکا، ایک اہلکار شہید

خیبر پختونخوا کے ضلع سوات میں مالم جبہ روڈ پر پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے،  حملے میں غیرملکی سفرا کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا جس میں وہ محفوظ رہے۔

رپورٹس کے مطابق پولیس موبائل کے نزدیک ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے بم دھماکا کیا گیا تھا، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 پولیس اہلکار ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

شہید ہونیوالے پولیس اہلکار کانسٹیبل برہان جبکہ زخمیوں میں  کانسٹیبل سرزمین، کانسٹیبل حسین گل اور کانسٹیبل آمان اللہ شامل ہیں ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس وین 10 سے زائد ممالک کے سفیروں کی سیکیورٹی قافلے میں شامل تھی،  دھماکے میں تمام سفیر محفوظ رہے، واقعہ کے بعد تمام سفیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔

تمام سفیر چیمبر آف کامرس مینگورہ کی تقریب میں شرکت کے بعد مالم جبہ جا رہے تھے، غیر ملکی سفیروں میں روس، پرتگال، ایتھوپیا، انڈونیشیا ،  تاجکستان، قازقستان، ایران اور دیگر سفراء بھی شامل تھے۔

سفارتکاروں کے قافلے پر حملہ ،  وزارت خارجہ کا ردعمل آگیا

مالم جبہ کے قریب سفارتکاروں کے قافلے پر حملے کے واقعے پر وزارت خارجہ نے اہم بیان جاری کر دیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ آج سوات اور مالم جبہ سے اسلام آباد واپس آتے ہوئے سفارتکاروں کے گروپ پر حملے کا واقعہ ہوا، قافلے میں شامل پولیس کی وین پر آئی ای ڈی سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا جبکہ تمام سفارتکار بحفاظت اسلام آباد واپس پہنچ گئے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ شہید پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں، حملے میں تین زخمی پولیس اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں ، ایسے واقعات دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *