وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے  عمران خان کی رِہائی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کیا ہے ۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ میں اہلیان لاہور کا، پنجاب کی عوام کا اور پختونخوا کی عوام کا ، عمران خان کی طرف سے شکر گزار ہوں کہ آپ سب نے مل کر کامیاب جلسہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ رکاوٹوں کے باوجود لاہور جلسے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی،پنجاب حکومت بتائے کس چیز کی معافی مانگوں، عمران خان رہا تب ہونگے جب عدلیہ آزاد ہوگی ، ہم عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور جمعہ کو بھرپور احتجاج کریں گے ۔

ان کاکہنا تھا کہ ہماری حکومت میں ملک کے حالات بہتر تھے ،پی ٹی آئی دور میں ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر تھی ۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر جھوٹے بیانیے  دے کر قوم کو بے وقوف نہیں بنایا جاسکتا، پنجاب حکومت کا یہ بیانیہ بے بنیاد ہے کہ جلسے کے لئے راستے کھلے چھوڑے گئے تھے، جلسہ گاہ کے دو کلومیٹر کے احاطے باڑ لگائی گئی تھی ، جلسے میں جس طرح کی رکاوٹیں ڈالی گئیں وہ سوشل میڈیا پر موجود ہیں، تاکہ لوگ جلسہ گاہ تک پہنچ نہ سکیں۔

اگر آپ اتنے ہی جمہوری لوگ ہوتے تو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت دے دیتے یا اجازت دے دیں تاکہ ہم آپ کو بتادیں کہ جلسہ کیا ہوتا ہے اور کسے کہتے ہیں۔

علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا کہ اگلے اتوار کو میانوالی میں جلسہ ہوگا ، اس کے بعد پنڈی میں جلسہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:کل جس نے بھی قانون کو توڑا اس سے سختی سے نمٹیں گے، عظمیٰ بخاری

سردار علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ایک ریاست دو دستور نامنظور،  لاہور کے جلسے نے ثابت کردیا کہ قوم اس وقت بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تحریک کا حصہ ہے، عمران خان کو غیرقانونی طور پر جیل میں ڈالا گیا ہے، نہ ہم غلام پیدا ہوئے تھے اور نہ ہم غلامی کو مانتے ہیں، ہم پاکستان میں آئین کی بالادستی کے لئے کھڑے ہیں، کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *