حکومت نے بعض ادویات پر 18 فیصد جنرل سیل ٹیکس لگادیا، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
پریشان حال مریضوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کم از کم ادویات پر تو سیلز ٹیکس نہ لگائے۔
لاہور میں میڈیکل سٹور مالکان کا کہنا ہے کہ حکومت نے جلد اور طاقت کی ادویات، ملٹی وٹامنز، کیلشیم، ملک پاوڈر، شوگر اسٹرپس اور ہربل ادویات پر 18 فیصد جنرل سیلزٹیکس لگا دیا۔
یہ بھی پڑھیں :اُستاد نصرت فتح علی خان کی گمشدہ البم ’چین آف لائٹ‘ ریلیز
میڈیکل اسٹور مالکان کے مطابق حکومتی اقدام کی وجہ سے شوگر جیسے امراض میں مبتلا، بوڑھے اور کمزور افراد اور بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، پہلے یہ لوگ ہفتوں کی دوا لے جاتے تھے، اب صرف ایک 2 دن کی ادویات خریدنے آتے ہیں۔
ڈرگ پاکستان لائرز فورم کے صدر نور مہر کا کہنا ہے کہ ہربل، ہومیو پیتھی، وٹامنز اور فوڈ سپلیمنٹس پر 18 فیصد جی ایس ٹی ظلم ہے، ڈرگ ایکٹ کے تحت ان ادویات پر ٹیکس نہیں لگ سکتا۔
مریضوں اور ان کے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

