مسلم لیگ (ن) کےرہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنےجوڈرامہ اسلام آباد میں کیا وہی لاہورمیں بھی کیا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی دنیا نیوز میں گفتگو کے دوران امیر مقام کا کہنا تھا کہ لاہور جلسے میں علی امین گنڈا پورکی ولن والی شکل لوگوں نےدیکھ لی، جلسےکےغبارےسےہوا نکل گئی ، حالانکہ لاہورمیں علی امین گنڈا پورکوفری ہینڈ دیا گیاتھا ۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا جمعہ کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
ان کا کہنا تھا کہ لاہورکی عوام نے علی امین گنڈا پورکوریجیکٹ کردیا۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے دن میں اس لیے نہیں آئے تاکہ لوگوں کو تعداد کا پتہ نہ چل جائے ۔ انہوں نےجوڈرامہ اسلام آباد وہی لاہورمیں بھی کیا ۔
رہنما مسلم لیگ (ن ) کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں لوگ شام ہوتے ہی گھروں سے باہر نہیں نکل سکتے ، علی امین گنڈا پور کو سب سے پہلے اپنے صوبے پر توجہ دینی چاہیے، خیبرپختونخوا پاکستان میں نوگوایریا بن رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مریم اورنگزیب نے لاہور میں پی ٹی آئی کے جلسے کو بدترین ناکامی قرار دیدیا
انجینئر امیر مقام کا مزید کہنا تھا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں بھی دہشت گردی کےواقعات دوبارہ شروع ہوگئےہیں، گزشتہ روز بھی سفیروں کی گاڑی کےقریب حملہ کیا گیا، علی امین گنڈا پورکو چاہیے کہ ان واقعات کوسیریس لیا جائے ۔

