وفاق سمیت ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد کا اضافہ

وفاق سمیت ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد کا اضافہ

وفاقی سرکاری گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام ملازمین کیلئے ہاؤس رینٹ کی حد 6 شہروں کیلئے 45 فیصد بڑھا دی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے گریڈ ایک سے 22 تک کے تمام ملازمین کیلئے ہاؤس رینٹ کی حد 6 شہروں کیلئے 45 فیصد تک بڑھائی گئی جس میں سب سے زیادہ اضافہ اسلام آباد کے ملازمین کیلئے کیا گیا۔ وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں اور ذیلی دفاتر کے تمام ملازمین کیلئے کرائے کے گھروں کیلئے حد کا اطلاق اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، لاہور، کوئٹہ اور پشاور میں ہوگا۔ ڈان کی رپورٹ کے مطابق نظرثانی شدہ ریٹس کے تحت گریڈ 22 کے ملازمین کیلئے اسلام آباد میں کرائے کی حد کیلئے ایک لاکھ 42 ہزار 743 روپے ماہانہ اور شہروں کے لیے ایک لاکھ 25 ہزار 989 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے، جس کی اس سے قبل حد بالترتیب 98 ہزار 444 روپے اور 89 ہزار 230 روپے ماہانہ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کی پنشنش ختم کرنے کیلئے سول سروس ایکٹ 1973 میں ترمیم کرنے کا فیصلہ

اسی طرح گریڈ 21 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں ہاؤس رینٹ کی حد 82 ہزار 261 روپے سے بڑھا کر ایک لاکھ 19 ہزار 278 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 71 ہزار 107 روپے سے بڑھا کر 98 ہزار 378 روپے کر دی گئی ہے۔ گریڈ 20 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایے کی حد 68 ہزار 700 روپے سے بڑھا کر 99 ہزار 615 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 59 ہزار 79 روپے سے بڑھا کر 82 ہزار 696 روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔

گریڈ 19 کے افسران کے لیے اسلام آباد میں ہاؤس رینٹ 79 ہزار 320 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 65 ہزار 542 روپے ماہانہ ہوگا، جو پہلے بالترتیب 54 ہزار 704 روپے اور 46 ہزار 816 روپے تھے۔ گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں ہاؤس رینٹ 59,669 روپے اور دوسرے شہروں میں 49,808 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ گریڈ 14 سے 16 کے ملازمین کے لیے یہ حد اسلام آباد میں 45,073 روپے اور دیگر شہروں میں 37,665 روپے ہوگی، جبکہ گریڈ 11 سے 13 کے ملازمین کو اسلام آباد میں 35 ہزار 878 روپے اور دیگر شہروں میں 30 ہزار 815 روپے مل سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور ،پی ٹی آئی جلسہ ناکام ، عوام نے (ن) لیگ کے حق میں فیصلہ سنا دیا:عظمیٰ بخاری

گریڈ 7 سے 10 کے ملازمین کے لیے اسلام آباد میں کرایے کی حد 16 ہزار 403 روپے سے بڑھا کر 23 ہزار 784 روپے اور دیگر شہروں کے لیے 14 ہزار 682 روپے سے بڑھا کر 20 ہزار 112 روپے مقرر کی گئی ہے۔ آخر میں گریڈ 3 سے 6 کے ملازمین کے لیے ہاؤس رینٹ کی حد اسلام آباد میں 15 ہزار 921 اور دیگر شہروں میں 13 ہزار 230 روپے ہوگی، جبکہ گریڈ 1 اور 2 کے ملازمین کے لیے یہ حد اسلام آباد میں 10 ہزار 192 روپے اور دیگر شہروں میں 9 ہزار 590 روپے ماہانہ ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *