ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی

ڈاکٹر ذاکر نائیک نے پاکستان  آنے کی تصدیق کر دی

معروف مذہبی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائک نے پاکستان آنے کی تصدیق کر دی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر ان کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری کردہ ایک پوسٹ کے مطابق حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فارق نائیک پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس پوسٹ میں ڈاکٹر ذاکر نائیک کے دورہ پاکستان کا شیڈول بھی فراہم کیا گیا ہے، جس کے مطابق وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وفاق سمیت ملازمین کے ہاؤس رینٹ میں 45 فیصد کا اضافہ

شیڈول کے مطابق، ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 اور 6 اکتوبر کو کراچی، 12 اور 13 اکتوبر کو لاہور، اور 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں خطاب کریں گے۔ ان کے خطابات مذہبی ٹی وی چینل پیس ٹی وی سے براہ راست نشر کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *