ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ،100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ،100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوسری جانب 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت مسلسل نویں روز کمی کا شکار ہوئی، جہاں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا جس کے بعد امریکی کرنسی 277 روپے 87 پیسے پر پہنچ گئی۔ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کی قیمت 277 روپے 84 پیسے تھی۔

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا رجحان برقرار ہے۔ اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جہاں ہنڈریڈ انڈیکس 333 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 82 ہزار 407 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

قبل ازیں وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران منی بجٹ لانے کا اشارہ دیا۔ وزیر مملکت برائے امور خزانہ علی پرویز ملک نے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے اہداف پورے کرنے ہیں تو منی بجٹ لایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اہداف کے اعداد و شمار پورے نہ ہوئے تو منی بجٹ کی جانب جانا ممکن ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *