خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

خام تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

مشرق وسطی میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

برینٹ آئل کی قیمت میں 51 سینٹ کا اضافہ ہوا، جس سے فی بیرل قیمت 75 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد اضافہ ہو چکا ہے۔ مشرق وسطی میں جاری کشیدگی کے باعث مزید قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ امریکہ میں شرح سود میں کٹوتی بھی خام تیل کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں

قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں میں سپلائی کی فکر بھی بڑھ گئی ہے، کیونکہ موسمی حالات کی خرابی سے خلیج میکسیکو میں تیل کی پیداوار جزوی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *