پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناونے کردار سے متعلق ایک اور بڑا انکشاف

پاکستان میں آئی پی پیز کے گھناونے کردار سے متعلق ایک اور بڑا انکشاف

ملک میں مئی اور جون میں طویل لوڈ شیڈنگ کے پیچھے آئی پی پیز کا ہاتھ سامنے آنے کا انکشاف ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ مالی سال 4,751 میگاواٹ صلاحیت کے 9 آئی پی پیز بند رہے، جس کی وجہ سے پاکستانی عوام کو شدید لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا۔ دستاویزات کے مطابق پاکستان کو مئی اور جون میں 4,000 سے 6,000 میگاواٹ کے شارٹ فال کا سامنا رہا۔ الٹرن انرجی لمیٹڈ اور ڈیوس انرجی لمیٹڈ کی بجلی کی پیداوار صفر رہی، جبکہ دونوں کمپنیوں کی مجموعی پیداوار کی صلاحیت 38 میگاواٹ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں

حب پاور کمپنی جس کی صلاحیت 1,200 میگاواٹ ہے، نے بھی صفر پیداوار کا سامنا کیا، مگر اس کے باوجود 22 ارب روپے سے زائد کی کپیسٹی پیمنٹ وصول کی۔ حب پاور کو دو سالوں میں صفر پیداوار پر 43 ارب روپے سے زائد کی کپیسٹی پیمنٹ دی گئی۔ چائنہ پاور حب کمپنی کی 1,249 میگاواٹ کی صلاحیت کے باوجود پیداوار صرف 4.5 فیصد رہی، اور اس نے 139 ارب روپے وصول کیے۔

اسی طرح پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی کی پیداوار صرف 7.2 فیصد رہی، جبکہ اس کی صلاحیت 1,242 میگاواٹ سے زائد ہے۔ 103 ارب روپے کی کپیسٹی پیمنٹ بھی اسی کم پیداوار پر وصول کی گئی۔ روش پاک آئی پی پی کی پیداوار 0.28 فیصد رہی، جس پر کمپنی نے تقریباً 4 ارب روپے کی کپیسٹی پیمنٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں: اسکوٹی قسطوں پر خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے اچھی خبر

اسی طرح 125 میگاواٹ کی صلاحیت والی صبا پاور کمپنی کی پیداوار 4.93 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ 4.93 فیصد پیداوار پر صبا پاور نے 2 ارب 54 کروڑ روپے کپیسٹی پیمنٹ لے لی ہے ۔ یہ انکشافات عوام کے لیے ایک نئی پریشانی کا باعث ہیں، جو ان کمپنیوں کی کارکردگی اور ان کی جانب سے وصول کردہ بھاری رقوم کے بارے میں سوالات اٹھاتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *