پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم عدالتی نظام میں اصلاحات لے کر آئیں گے۔
انہوں نے سندھ ہائیکورٹ بار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی عدالت میں ہر صوبے کی برابر نمائندگی ہوگی۔میثاق جمہوریت پر عمل کرکےدکھائیں گے۔آئین سازی عدالت کے ذریعے نہیں ہوسکتی۔ عوام کو انصاف کیلئے جو ادارہ بنا ہے اس کو کام کرنے دیں۔جس ذمہ داری کیلئے عدلیہ بیٹھی ہے وہ کام نہیں ہورہا۔

