وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی

وزیر خزانہ نے خوشخبری سنا دی

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ آئی ایم ایف کا بورڈ کل میٹنگ کرے گا اور انہیں امید ہے کہ 7 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری حاصل کر لی جائے گی۔

لاہور میں سی پیک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں پالیسی ریٹ میں کمی آرہی ہے جس سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حکومتی اقدامات کے باعث مہنگائی کی شرح میں کمی واقع ہو رہی ہے اور ملک میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں سونے کا بھاؤ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

محمد اورنگزیب نے سی پیک کے فیز ٹو کے آغاز کا ذکر کیا، جو انفرااسٹرکچر کی مونیٹائزیشن پر مبنی ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نجی شعبے کی ملکی معیشت کو ترقی دینے کی بھرپور صلاحیت ہے اور معاشی استحکام کے لیے مضبوط بنیادیں قائم کی جا چکی ہیں۔یہ اقدامات پاکستان کی معیشت میں نئی راہیں کھولنے اور بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد کو فروغ دینے کی کوششوں کی عکاسی کرتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *