ایپل نے اپنے نئے آئی فون 16 پرو میکس کی خریداری کے لیے قسطوں کی سہولت متعارف کروا دی ہے۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق آئی فون 16 پرو میکس کو ایک ہی دفعہ کی قیمت ادا نہ کرنے والے صارفین دو سال کی آسان اقساط میں خرید سکتے ہیں۔ ایپل کی ویب سائٹ کے مطابق دو سالہ قسطوں کے تحت آئی فون 16 پرو میکس 256 جی بی کی ماہانہ قسط 49.95 ڈالر، 512 جی بی کے لیے 58.29 ڈالر اور 1 ٹی بی کے لیے 66.6 ڈالر ہوگی۔ آئی فون 16 پرو میکس کی قیمت 1199 ڈالر ہے، جبکہ 512 جی بی اور 1 ٹی بی ماڈلز کی قیمتیں بالترتیب 1399 اور 1599 ڈالر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فائلرز کو سوزوکی آلٹو کتنے میں ملے گی؟ قیمتیں سامنے آگئیں
آئی فون 16 پرو میکس اپنے طاقتور اے18 پرو چپ کے ساتھ جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس ہے، جس میں 6 کور سی پی یو، 6 کور جی پی یو اور 16 کور نیورل انجن شامل ہیں۔ اس میں 6.9 انچ کا سپر ریٹینا ایکس ڈی آر ڈسپلے اور پرو موشن ٹیکنالوجی موجود ہے، جو صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرتی ہے۔
یہ ماڈل گریڈ 5 ٹائٹینیم ڈیزائن کے ساتھ آیا ہے، جو اسے مضبوط اور ہلکا بناتا ہے۔ نئے 48 ایم پی فیوژن کیمرے کے ساتھ، صارفین ویڈیو موڈ میں 4کے 120 ایف پی ایس ڈولبی ویژن یا سلو موشن ویڈیو ریکارڈ کر سکتے ہیں۔