کرسٹیز ڈونٹس نے گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹیز ڈونٹس اپنے کسٹمرز کا بہت احترام کرتا ہے۔
وضاحتی بیان میں کرسٹیز ڈونٹس نے کہا ہے کہ وائرل ویڈیو میں کرسٹیز ڈونٹس کا ایک سٹاف ممبر ایک کسٹمرز کو سروس فراہم کرنے سے انکار کرتا ہے جو ایک انفرادی عمل ہے اور کرسٹیز ڈونٹس کا اس انفرادی فعل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کرسٹیز ڈونٹس اس حوالے سے تمام معاملے کی چھان بین کر رہا ہے اور کسی کے زاتی اعتقاد اور رائے کے باوجود کسی بھی کسٹمر کو سروس سے انکار نہیں کیا جانا چاہیے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کے بچوں کو کوٹے پر ملازمت سے متعلق سپریم کورٹ میں سماعت
اس تمام صورتحال کے پیشِ نظر کرسٹیز ڈونٹس اپنے تمام آوٹ لیٹس پر پیشہ ورانہ انداز میں ٹریننگ کو یقینی بنا رہا ہے۔وائرل ویڈیو میں نظر آنیوالے اپنے کسٹمرز سے ہم انتہائی شرمندہ ہیں اور جو لوگ اس ویڈیو سے کسی بھی طرح متاثر ہوئے ہیں۔ اس تمام صورتحال کو سمجھنے اور حل کے حوالے سے کرسٹیز ڈونٹس آپکے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہے۔

