پاکستان میں 3 سال تک عوام کو بجلی اور گیس پر ریلیف دینے پر پابندی عائد

پاکستان میں 3 سال تک عوام کو بجلی اور گیس پر ریلیف دینے پر پابندی عائد

آئی ایم ایف کے نئے پروگرام کے تحت پاکستان میں 3 سال تک عوام کو بجلی اور گیس پر کسی قسم کا ریلیف دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ماہر معیشت شہباز رانا کے مطابق یہ پروگرام پاکستان کی تاریخ کا سب سے سخت ترین ہوگا، جس کے دوران صارفین کو سبسڈی دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ایکسٹینڈڈ فنڈ پروگرام کی منظوری کا اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط جاری کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: اصلاحات سے بجلی 10 روپے یونٹ تک سستی ہو سکتی ہے، اویس لغاری

اس پروگرام کی مدت 37 ماہ ہے اور اس کے تحت پاکستان کو 7 ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں معاشی شرح نمو 2.4 فیصد تک پہنچ گئی ہےحالانکہ ملک کو مہنگائی، کمزور حکمرانی اور محدود ٹیکس بیس جیسے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے۔

آئی ایم ایف نے یہ بھی بتایا کہ مہنگائی میں نمایاں کمی آئی ہےاور اسٹیٹ بینک نے جون سے اب تک پالیسی ریٹ میں 450 بیسز پوائنٹس کی کمی کی ہے۔آئی ایم ایف کا یہ پروگرام میکرو اکنامک استحکام کی بحالی، سرکاری اداروں کی اصلاحات اور عوامی خدمات کی بہتری پر توجہ مرکوز کرے گا۔

اگر مناسب اصلاحات پر عمل نہ کیا گیا تو پاکستان کے ترقی کے امکانات متاثر ہو سکتے ہیں۔ اس پروگرام کی کامیابی کے لیے ترقیاتی شراکت داروں کی مالی معاونت بھی اہم ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *