نجکاری کمیشن نےپاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن( پی آئی اے) کی بڈنگ کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کردی۔
تفصیلات کے مطابق نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے بڈنگ کی تاریخ میں توسیع کرکے 31اکتوبر کردی گئی ہے ، ذرائع کے مطابق بڈنگ کے لیے پیشگی رقم 28 اکتوبر تک جمع کرائی جاسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کرسٹیز ڈونٹس کا وائرل ویڈیو کے حوالے سے وضاحتی بیان سامنے آ گیا
تاریخ میں توسیع سے پی آئی اے کی نجکاری کو دھچکا لگے گا، اچانک بولی کی تاریخ میں توسیع کس وجہ سے کی گئی وجوہات سامنے نہ آسکیں، پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بڈرز کی جانب سے بڈنگ نہیں جمع کرائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:یکم اکتوبر سے پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی توقع
اس سے قبل یکم اکتوبر کو پی آئی اے کی نجکاری کے لئے بڈنگ کی تمام تیاریاں مکمل تھیں ۔ ذرائع ایوی ایشن کے مطابق بڈنگ میں اب تک موجود 6 نجی کمپنیوں کے کنسورشیم حصہ لے رہے ہیں۔

