عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کا ایک سال، اہم تفصیلات جاری

عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کا ایک سال، اہم تفصیلات جاری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ایک سال قید کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان نے 365 دنوں کے دوران 180 سے زائد جیل ٹرائل سماعتیں کیں اور پارٹی رہنماؤں اور وکلا سے 100 سے زیادہ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے اس دوران عدالت میں ایک ہزار گھنٹے گزارے اور 90 دن قید تنہائی میں گزارے، لیکن وہ اس ایک سال کے دوران کبھی بیمار نہیں ہوئے،انہوں نے صرف ایک بار دانت کے درد کی شکایت کی ۔

یہ بھی پڑھیں: نادرا کا شناختی کارڈ بنوانے والوں کے لیے انتباہ

عمران خان نے اس عرصے میں 180 سے زیادہ بار میڈیا سے بات چیت کی اور انہیں 3 مرتبہ ای کورٹس میں پیش کیا گیا۔ جیل ذرائع کے مطابق انہیں 3 مقدمات میں سزائیں سنائی گئیں، اور وہ ایک بار بھی اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی سے تنہائی میں ملاقات نہیں کر سکے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *