خیبر پختونخوا حکومت کی سوات واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی سازش بے نقاب

خیبر پختونخوا حکومت کی سوات واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی سازش بے نقاب

خیبرپختونخوا میں بدامنی کی صورتحال پر قابو پانے کی بجائے صوبائی حکومت کا سوات واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی سازش بے نقاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے میں بدامنی کی صورتحال پر قابو پانے کی بجائے سوات حملے کو سیاسی رنگ دینے کی سازش بے نقاب ہو گئی اور سوات میں سفیروں پر ہونے والے حملے کی اصل حقائق سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہو گیا ۔سوات میں سفیروں پر حملے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے سفیروں کے دورے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے حملے کی تمام ذمہ داری وفاقی حکومت اور محکمہ داخلہ پر ڈالی تھی۔صوبائی حکومت نے غیر ملکی سفیروں پر حملہ کے بعد یہ دعویٰ کیا تھا کہ اگر صوبائی حکومت کو آگاہ کیا جاتا تو سفیروں کے ساتھ یہ ناخوشگوار واقع پیش نہ آتا لیکن حقیقت اس سے برعکس ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی اڈیالہ جیل میں قید کا ایک سال، اہم تفصیلات جاری

آذاد ڈیجیٹل کے پاس موجود دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت کو علم تھا کہ سوات میں 22 ستمبر کو نہ صرف اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کا دورہ متوقع ہے بلکہ غیر ملکی سفیروں کا بھی دورہ شیڈول تھا۔دستاویز کے مطابق 9 ستمبر کو محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے آئی جی پولیس،کمشنر ملاکنڈ،آر پی او ملاکنڈ،ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات کو خط ارسال کیا تھا۔ خط میں ہدایت کی گئی تھی کہ ان کی سیکورٹی کے لیے اقدامات کئے جائیں۔ دوسری جانب کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا خط بھی سامنے آیا ہے جس میں آر پی او اور ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ کو 10 ستمبر کو آگاہ کیا تھا۔تمام خطوط میں پولیس کو ہدایت کی گئی تھی کہ ہر ممکن سیکورٹی فراہم کی جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقع سامنے نہ آئے۔

مزید پڑھیں: بجلی بلوں میں کمی کا مشن، حکومت اور آئی پی پیز کے درمیان مذاکرات اہم مرحلے میں داخل

دوسری جانب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ،ترجمان خیبرپختونخوا اور متعدد وزراء نے حملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی حکومت کو اس کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے اپنی نااہلی اور ناکامی کو چھپانے کے لیے اس واقع کو سیاسی رنگ دیا اور اس افسوسناک واقع کی ذمہ داری وفاقی حکومت پر ڈالی۔ اس معاملے پر گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ غیر ملکی سفیروں کے ساتھ پیش آنے والا واقع افسوسناک تھا۔حکومت کی رٹ ختم ہوگی ہے یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے واقعات رونما ہورہے ہے۔ان کے مطابق صوبے کی صورتحال کا علم ہوتے ہوئے بھی 11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں سٹرک سے سوات لے جایا گیا۔ یاد رہے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک واقع میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے اور یہ واقع 22 ستمبر کو پیش آیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *