مشال یوسفزئی  پھر سے خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل

مشال یوسفزئی  پھر سے خیبر پختونخوا کابینہ میں شامل

مشال یوسفزئی ایک بار پھر سے خیبر پختونخوا کابینہ کا حصہ بن گئی ہیں اور اس بار انہیں سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں توسیع در توسیع کا عمل جاری ہے۔ صوبائی حکومت نے ایک اور معاون خصوصی کو کابینہ میں شامل کرنے کیلئے سمری گورنر کو بھیجی تھی جسے گورنر نے منظور کرتے ہوئے واپس حکومت کو بھیج دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کابینہ میں ایک اور معاون خصوصی کا اضافہ ہوگیا ہے،گورنر کی منظوری کے بعد مشال یوسفزئی دوبارہ صوبائی کابینہ میں شامل ہوگئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے 11 ستمبر کو مشال یوسفزئی کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی جس پر آج 16 دن بعد دستخط کردیئے گے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی سوات واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی سازش بے نقاب

ذرائع کے مطابق مشال یوسفزئی کو محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی کا قلمدان دیئے جانے کا امکان ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق مشال یوسفزئی کے بعد صوبائی کابینہ میں معاونین خصوصی کی تعداد 9 ہو جائے گی۔دستاویز کے مطابق 14 دن قبل یعنی 13 ستمبر کو کابینہ میں محمد سہیل آفریدی،مصور خان،نیک محمد اور ہمایون خان کو بطور معاون خصوصی شامل کیا گیا تھا جبکہ احتشام علی کو بطور صوبائی وزیر شامل کیا گیا تھا۔اس وقت خیبر پختونخوا کابینہ 5 مشیر اور 15 وزراء پر مشتمل ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *