گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بی آر ٹی سب سے بڑا کرپشن کا مرکز ہے اور بلین ٹری سونامی منصوبہ ٹمبر مافیا کی نظر ہو چکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بس ریپڈ ٹرانسپورٹ اور بلین ٹری سونامی منصوبے کرپشن کا مرکز ہیں اور تحریکِ انصاف نے صوبے کو بدترین بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکِ انصاف قیادت کو افسران کے ساتھ کس طرح بات کرنی ہے پی ٹی آئی والوں کو کچھ نہیں پتہ ہے ۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس کچھ کرنے کو نہیں ہے اور خیبرپختونخوا میں امن امان کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ صوابی میں ہونے والا دھماکہ شارٹ سرکٹ سے ہوا یا کسی اور وجہ سے ،گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کہ صوبائی حکومت واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے اگر یہ شارٹ سرکٹ سے پیش آیا ہے تو اس کی تحقیقات ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی سوات واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی سازش بے نقاب
سوات واقعہ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 11 ملکوں کے سفیروں کو کیوں سٹرک کے راستے سے سوات لے کے جایا گیا؟ اس حوالے سے انہوں نے کہا دونوں مرکزی اور صوبائی حکومت کی غلطی ہے سوات واقع میں ۔ انکا کہنا تھا کہ پارا چنار میں آگ کی ہولی کھیلی جارہی ہے اور 60 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں ، انہوں نے کہا کہ میڈیا کے علاؤہ سب کو پتہ ہے پارا چنار میں کیا ہو رہا ہے لیکن صوبائی حکومت خواب ِ خرگوش سے سوئی ہوئی ہے ۔ گورنر کے پی نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنماء غنڈا گردی ہر اتر آئے ہیں ۔ انکا کہنا تھا کہ سابق گورنر ڈی موٹ ہوکر گورنر سے مشیر بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ گورنرز کبھی سیاست بھی کرتے ہیں آج پتہ چلا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سابق گورنر شاہ فرمان وزیر اعلیٰ کو کچھ سکھائے تو یہ اچھی بات ہے ۔
گورنر خیبر پختونخؤا نے کہا کہ صوبہ اگر کام نہیں کر رہا تو وفاق اپنا کام جاری رہے گا۔

