کسان مہنگی کھاد، بجلی ریٹس اور گندم کے بعد چاول کے ہائبرڈ بیج کے معاملے پر باہر آگئے

کسان مہنگی کھاد، بجلی ریٹس اور گندم کے بعد چاول کے ہائبرڈ بیج کے معاملے پر باہر آگئے

کسان اتحاد کی رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہےکہ کسانوں کیساتھ گندم کے ریٹس سے متعلق زیادتی کی گئی اور اب ہائبرڈ چاول کے بیج کی وجہ سے بیس سے پچیس من پیداوار کم ہوئی ہے۔

کسان اتحاد رہنما خالد حسین باٹھ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں کیساتھ حکومت کی جانب سے زیادتی رواں رکھی جا رہی ہے پہلے گندم کی فصل کے نا مناسب ریٹس سے اور اب چاول کے ہائبرڈ بیج کی وجہ سے چاول کی فی ایکٹر پیداوار میں 20-25 من کمی واقع ہوئی ہے ، کسان اتحاد کے رہنماؤں نے کہا کہ چاول کا ہائبرڈ سیڈ جو دیا گیا وہ بیس سے پچیس من کم فصل کا باعث بنا اور رواں سال بارش اور گرمی کے باعث اوور آل بھی ہمیں نقصان ہوا ہے۔ خالد حسین باٹھ نے کہا کہ کھاد اور بجلی کا بل سب سے زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کی سوات واقعہ کو سیاسی رنگ دینے کی سازش بے نقاب

خالد حسین باٹھ کا کہنا ہے کہ شوگر مافیہ نے چینی تین بار برآمد کرلی لیکن ہمیں ریٹ تاحال نہیں ملا، کسان اتحاد رہنماؤں نے کہا کہ چار ستمبر کو ہم نے آئی پی پیز متعلق احتجاج کیا ، پہلے ہم ان کے دفاتر کے باہر بیٹھے تھے اب انکے گھروں کے باہر بیٹھیں گے۔ رہنما کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا کہ ستر روپے فی یونٹ بجلی کا بل دینا پڑ رہا ہے اورپنجاب میں واپڈا اب آپریشن کررہا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *