ڈاکٹر شاہنواز کے جعلی قتل کا معاملہ، پولیس افسران، مولوی کیخلاف مقدمہ درج

ڈاکٹر شاہنواز کے جعلی قتل کا معاملہ، پولیس افسران، مولوی کیخلاف مقدمہ درج

عمر کوٹ سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر شاہ نواز کو جعلی مقابلے میں قتل کرنے کا مقدمہ ڈی آئی جی جاوید جسکانی، ایس ایس پی چودھری اسد، ایس ایس پی آصف رضا اور مولوی عمر جان سرہندی کے خلاف درج کرلیا گیا۔

سندھڑی، ضلع میرپور خاص کے پولیس اسٹیشن میں یہ مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

اپنے بیان میں ضیاء الحسن لنجار نے کہا کہ مقدمہ، قتل و دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے، ہم عدل و انصاف پر یقین رکھتے ہیں، کوئی کتنا با اثر یا اعلیٰ افسر کیوں نہ ہو آئین اور قانون کا احترام لازم ہے۔

وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کا کہنا ہے کہ عمر کوٹ میں توہین مذہب کے ملزم ڈاکٹر شاہ نواز کنبھار کو جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیا گیا۔

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ قانون کی رٹ اور شہریوں کے تحفظ کے لیے حکومت پرعزم ہے۔

ضیاء لنجار نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ڈاکٹر شاہ نواز کے قتل سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی، انکوائری کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی مدد لی گئی، تحقیقات مکمل کرکے وزیرِاعلیٰ سندھ کو 31 صفحات کی رپورٹ پیش کی گئی۔

اس سے قبل مبینہ مقابلے میں ہلاک ڈاکٹر شاہنواز کے ورثاء مقدمہ درج کروانے سندھڑی تھانے پہنچے تھے، جس میں ڈاکٹر شاہنواز کی ہلاکت کا مقدمہ پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کروانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *