ٹیکسٹائل انڈسٹری کاملکی معیشت کو پروان چڑھانےمیں اہم کردار ہے:چیئرمین سینیٹ

ٹیکسٹائل انڈسٹری کاملکی معیشت کو پروان چڑھانےمیں اہم کردار ہے:چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ و سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کا ملکی معیشت کو پروان چڑھانے میں اہم کردار ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے ایک نجی ہوٹل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئےیوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ٹیکسٹائل اور فیشن انڈسٹری ایک دوسرے کے ساتھ مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، جناح ہسپتال کو اسمگل ادویات دینے والا ملزم گرفتار

اس سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے ٹیکسٹائل کی صنعت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکسٹائل کی صنعت کلیدی حیثیت رکھتی ہے جو ملک کی برآمدات کو بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری نے دنیا کے سامنے اپنے آپ کو منوا لیا ہے اور اپنی منفرد شناخت بنائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بقا ءکے لیے پالیسیاں اور قوانین لا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگائی کی شرح میں اضافہ، 100 سے زائد اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں

ٹیکسٹائل کی صنعت نے ہمیشہ بحرانی صور ت حال کے دوران ملکی معیشت کو تحریک فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی شراکت داری کے ذریعے ملک کو خوشحالی کی طرف لے جانے کے لیے سب کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ملکی معیشت کو دوبارہ پٹڑی پر لانے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی حمایت کا اعتراف کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *