سری لنکن بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر دیا

سری لنکن بیٹر  نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر دیا

سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری ٹیسٹ گال میں جاری ہے جہاں دوسرے دن کے کھیل ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے اپنی پہلی اننگز میں کامندو مینڈس کی عمدہ 182 رنز کی اننگز کی بدولت 602 رنز بنائے اور پھر اننگز ڈکلیئر کر دی۔ سری لنکا اننگز کے دوران جب کامندو مینڈس نے پہلے نصف سنچری مکمل کی تو وہ ٹیسٹ کرکٹ کے واحد بیٹر بن گئے جنہوں نے اپنے کیریئر کے ابتدائی 8 ٹیسٹ میں مسلسل ففٹی سکور کی۔

یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ ہے۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستا نی بلے باز سعود شکیل کے پاس تھا جنہوں نے اپنے ابتدائی 7 ٹیسٹ میچز میں مسلسل ففٹی سکور کی تھی۔ بھارت کے سابق مایہ ناز بیٹر ٹنڈولکر کرسکے نہ ویسٹ انڈیز کے برائن لارا، سری لنکن بیٹر نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کےمعروف کرکٹر کاتمام طرز کی کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان

اس کے علاوہ کامندو مینڈس نے 13 ٹیسٹ اننگز میں ایک ہزار رنز بھی مکمل کر لئے اور لیجنڈری بیٹر سر ڈان بریڈمین کے برابر آگئے جنہوں نے 13 اننگز میں ایک ہزار ٹیسٹ رنز مکمل کئے تھے۔ واضح رہے سری لنکا کو نیوزی لینڈ کیخلاف 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *