سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہو گئی ہیں، اور ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف وجوہات کی بنا پر سولر پینلز کی قیمتیں مسلسل نیچے آ رہی ہیں، اور مقامی سپلائرز مزید کمی کے منتظر ہیں۔ ملک میں بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے سولر پینلز کی خریداری میں اضافہ ہوا ہے، اور گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستان میں 8,000 میگاواٹ سولر پینل درآمد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما ن لیگ میں شامل ہوگیا
کراچی میں سولر پینلز سے متعلق ایک نمائش جاری ہے، جس پر سندھ کے وزیر بلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ متبادل توانائی کی نمائش خوش آئند ہے۔انہوں نے بتایا کہ 200 یونٹ والے صارفین کے لیے سولر پیکیج متعارف کرایا جا رہا ہے، جس میں بیٹری بیک اپ بھی شامل ہوگا۔ یہ سولر پیکج کہیں مکمل طور پر مفت اور کہیں معمولی قیمت پر فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل پر بھی کام جاری ہونے کی اطلاع دی۔