کھانے پینے کی 170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

کھانے پینے کی  170 سے زائد  اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی  گئی

اسلام آباد: یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے 170 سے زائد اشیاء کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے ترجمان نے بتایا کہ مختلف اشیاء کی قیمتوں میں 10 سے 190 روپے تک کی کمی کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ان نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہو رہا ہے۔ جن اشیاء کی قیمتیں کم کی گئی ہیں ان میں چائے، مختلف مصالحے اور دیگر ضروریات شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما ن لیگ میں شامل ہوگیا

ترجمان نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی یوٹیلیٹی اسٹورز پر 800 سے زائد اشیاء کی قیمتیں کم کی جا چکی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ تمام یوٹیلیٹی اسٹورز پر خریداری کے لیے کسی قسم کی کوئی شرط نہیں ہے، اور ملک بھر کے تمام شہری آسانی سے خریداری کر سکتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *