راولپنڈی پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ : راستے بند، عوام پیدل چلنے پر مجبور

راولپنڈی پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ : راستے بند، عوام پیدل چلنے پر مجبور

راولپنڈی کی تمام مرکزی شاہرائیں تحریکِ انصاف کے احتجاج کی وجہ سے  کنٹینر لگا کر بند کر دی گئی ہیں جس کے سبب عوام کو شدید مشکلات اور لوگوں کو میلوں پیدل چلنا پڑ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں مرکزی مرئی روڈ راول روڈ اور اڈیالہ روڈ کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے۔ اڈیالہ کے مختلف مقامات جن میں خواجہ کارپوریشن چوک دھاماں سیداں جراہی گاؤں اور کلیال روڈ گاڑیوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ راولپنڈی میں راستوں کی بندش سے پبلک ٹراسپوٹ کو بھی بند کر دیا گیا ہے اور جگہ جگہ ٹرک لگانے اور راستوں کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی جلسوں میں عوام کی عدم شرکت، علی امین گنڈا پور سمیت پوری قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی

جڑواں شہروں میں مسافر راستے بند ہونے کے باعث پیدل چلنے پر مجبوراسلام آباد سے مری روڈ داخل ہونے والا راستہ فیض السلام کے سامنے سے راستہ بند کردیا گیا اور اسلام آباد کی مرکزی شاہراہ ایکسپریس وے بھی فیض آباد اور کھنہ پل کے مقام پر کنٹینرز لگا کر ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گے ہیں۔
راولپنڈی مری روڈ فیض آباد کی دونوں سائیڈ کنٹینر رکھ دیئے گئے ہیں اوراسلام آباد ایکسپریس وے فیض آباد فلائی اوور ٹریفک کے لیے کھلا ہے اسی طرح آئی جے پی کرنل شیر خان روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔سڑکوں اور مرکزی شاہراہوں کی بندش کے سبب عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں اور لوگ پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *