آئی ایم ایف کی پاکستان میں بیروزگاری سے متعلق بڑی پیش گوئی

آئی ایم ایف کی پاکستان میں  بیروزگاری سے متعلق بڑی پیش گوئی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں بیروزگاری کی شرح میں کمی کی توقع ظاہر کی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پیشگوئی کی ہے کہ معاہدے کے بعد پاکستان میں معاشی ترقی کی شرح 3.2 فیصد تک بڑھ سکتی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال یہ 2.4 فیصد تھی۔ آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 8 فیصد سے کم ہو کر 7.5 فیصد ہوسکتی ہے، اور افراط زر بھی کم ہو کر 9.5 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال یہ 23.4 فیصد تھی۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں ہیلی کاپٹر تکنیکی مسائل کے باعث کریش، جانی نقصان

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان میں محصولات کی شرح معیشت کا 15.4 فیصد تک جا سکتی ہے، جب کہ پچھلے مالی سال یہ 12.6 فیصد تھی۔ قرضوں کا تناسب بھی 67 فیصد سے بڑھ کر معیشت کا 69 فیصد ہونے کی توقع ہے۔ معاہدے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کو ایک منصفانہ ٹیکس نظام کی ضرورت ہے، اور تمام شعبوں کو ٹیکسوں میں حصہ دار بنانا ضروری ہے۔ پاکستان کو انسداد منی لانڈرنگ کے فریم ورک پر سختی سے عملدرآمد کرنا ہوگا اور سرکاری اداروں کے نقصانات کو روکنے کے ساتھ ساتھ گورننس میں بہتری لانی ہوگی۔

آئی ایم ایف نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اصلاحات کا عمل جاری رہنا چاہیے، اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔ حکومت پاکستان کو بجلی کی لاگت کم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کرنا ہوں گے اور توانائی کی قیمتوں میں بروقت ایڈجسٹمنٹ کرنی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کو بڑا دھچکا ، اہم رہنما ن لیگ میں شامل ہوگیا

رپورٹ کے مطابق پاکستان کو ماحولیات، کرپشن، اور دیگر اصلاحات جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ سرکاری اداروں میں کرپشن کو ختم کرنا، ماحول کے نقصانات کم کرنے کے لیے اقدامات کرنا، اور کاروباری مواقع کو مساوی بنانا بھی ضروری ہے۔ تمام شعبوں کی پیداوار کو بڑھانے کے لیے کوششیں جاری رکھنی ہوں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *