یکم اکتوبر سے پٹرول کی قیمت میں 11 پیسے کا معمولی اضافہ متوقع ہے، جس کے بعد نئی قیمت 249 روپے 21 پیسے مقرر ہو سکتی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 11 پیسے کمی کی توقع ہے، جس کے نتیجے میں نئی قیمت 247 روپے 58 پیسے ہو جائے گی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 23 پیسے کمی متوقع ہے، جس کے بعد مٹی کا تیل 155 روپے 24 پیسے فی لیٹر ہوگا۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں بھی 89 پیسے کی کمی کی پیشگوئی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 141 روپے 4 پیسے مقرر ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: کھانے پینے کی 170 سے زائد اشیا کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کی حتمی منظوری وزیر اعظم دیں گے، جو 30 ستمبر کو اس معاملے میں فیصلہ کریں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے 15 اکتوبر تک رہے گا۔