سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریکِ انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ آج کے حالات میں احتجاج ہمارا آئینی حق ہے اور اور راولپنڈی اور لاہور میں این او سی کے بعد ہمارے ساتھ کیا گیا سب کے سامنے ہے۔
رہنما پی ٹی آئی شیخ وقاص اکرم نے کہا ہےکہ پر امن احتجاج ہمارا آئینی حق ہے،ہمارے قائد ہمیشہ آئین اور قانون کے احترام کا درس دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور لاہور میں این او سی کے بعد ہمارے ساتھ کیا ہو رہا ہے، سب کے سامنے ہے۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کے پی کے سے آئے مہمانوں سے سنگجانی اور لاہور میں آپکے سامنے ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے تھے لیاقت باغ میں پر امن جلسہ ہو اور وہ جلسہ مہنگائی اور میڈینٹ چوروں کے خلاف اور آزاد عدلیہ کے حق میں ہو۔
مزید پڑھیں: راولپنڈی پی ٹی آئی احتجاج کا معاملہ : راستے بند، عوام پیدل چلنے پر مجبور
شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ مہنگائی صرف پی ٹی آئی کا نہیں پورے پاکستان کے عوام کا مسلئہ ہے، انہوں نے واضح کیا کہ این او سی کینسل ہونے پر ہم نے پر امن احتجاج کی کال دی اور کال دینے کے فورآ بعد مجھ سمیت ہمارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کے گھروں پر ریڈ ہوئے، جس پر کئی مقامات سے ہمارے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہم سے ہمارا آئینی حق چھیننا چاہتے ہیں اوربانی پی ٹی آئی ہمیشہ قانون کے احترام کا سبق دیتے ہیں۔ شیخ وقاص نے کہا کہ آج صبح لیاقت باغ کے تمام راستے بلاک کیے گئے ہیں اور چھوٹی گلیاں، بڑے روڈ بند کیے گئے ہیں ، انہوں نے کہاکہ لوگوں پر تشدد، شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا جا رہا ہے اورسب سے بھانک عمل یہ تھا کہ لوگوں پر ایکسپائر شیل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کااحتجاج، راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، لیاقت باغ سیل
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے ریجنل پریزیڈنٹ کے ساتھ پر امن لوگوں پر گولیاں برسائی جا رہی ہے، اور ہمارے لوگوں کی ٹانگوں پر کارتوس لگے ہیں اورپنجاب اور مرکزی حکومت انتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ لوگوں پر سر عام گولیاں برسائی جا رہی ہیں اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں بچے، بڑے اور نوجوان آ رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ کیا یہ خیبرپختونخوا کے لوگوں کو پاکستانی نہیں سمجھتے؟ شیخ وقاص کا کہنا تھا کہ یہ پنڈی یا اسلام آباد کسی کے باپ کا نہیں ہے کیوں یہ حکومت نفرتیں پھیلانا چاہ رہی ہے؟ انکا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کہ سیکورٹی کوئی ہندوستان کی فوج نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی فلیگ آپریشنز دیکھے ہوئے ہیں، انکا کہنا تھا کہ کیا آپ پولیس سے عدلیہ اور مہنگائی کا علاج کروانا چاہ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہہم فوری مطالبہ کرتے ہیں اپنے مفاد جو چھوڑ کر ملک کا سوچیں۔انہوں نے واضح کیا کہ اس ایکسٹینشن مافیا کو ملک کا سوچنا ہو گا اورکہا کہ ملک کا نقصان نہ کریں۔ شیخ وقاص نے کہا کہ ہماری ڈیمانڈ ہے فی الفور تمام راستے کھولیں جائیں اور گرفتار کارکنوں کو رہا کیاجائے۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کا احتجاج : راولپنڈی میں دو روز کیلئے دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب
جو لوگ عدلیہ اور مہنگائی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروانا چاہتے ہیں، انہیں احتجاج ریکارڈ کروانے دیں اورپنجاب حکومت تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کریں۔ انکا کہنا تھا کہ عدلیہ کی آزادی اور مہنگائی کیخلاف ساری عوام کھڑی ہے ورنہ کسی بھی قسم کی بد امنی کے ذمہ دار آپ لوگ ہوں گے۔

